QR CodeQR Code

ہم قائداعظم کی تعلیمات اور نظریہ کھو چکے ہیں، چیئرمین سینیٹ

25 Mar 2017 14:21

کراچی میں نجی یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے میاں رضا ربانی نے کہا کہ قائداعظم نے جو سسٹم بنایا، وہ تباہ ہو چکا ہے، پاکستان کو جس مقصد کیلئے حاصل کیا گیا تھا، آج وہ تبدیل ہو چکا ہے، قائداعظم کا پاکستان بنانے کا بنیادی مقصد فلاحی ریاست تھا، آج ہم فلاحی ریاست کا مقصد نہیں دیکھ رہے۔


اسلام ٹائمز۔ چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ قائداعظم کا پاکستان بنانے کا بنیادی مقصد فلاحی ریاست تھا اور قائداعظم نے جو سسٹم بنایا وہ تباہ ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے آئینی حکمرانی کی اہمیت پر نجی یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے جو سسٹم بنایا، وہ تباہ ہو چکا ہے، پاکستان کو جس مقصد کیلئے حاصل کیا گیا تھا، آج وہ تبدیل ہو چکا ہے، ملک کو آمروں نے نقصان پہنچایا، مجھے اپنے سیاسی کارکن ہونے پر فخر ہے، لیکن سیاستدانوں کے خلاف ہمیشہ منفی پروپیگنڈہ کرکے انہیں بدنام کیا گیا کہ وہ کرپٹ ہیں۔ چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے جو ہونا چاہئیے وہ نہیں ہوتا، جمہوری حکومت میں آئین کے کردار پر بات ہوتی ہے، قائداعظم کا پاکستان بنانے کا بنیادی مقصد فلاحی ریاست تھا، آج ہم فلاحی ریاست کا مقصد نہیں دیکھ رہے، ہم قائداعظم کی تعلیمات اور نظریہ کھو چکے ہیں، سابق صدر جنرل ضیاء الحق نے آئین میں اپنی مرضی کی ترمیم کروائی، اس وقت طلباء تنظیموں، ٹریڈ یونینز اور دانشوروں کو ضیاء الحق کے اقتدار میں پابندی کا سامنا رہا، جبکہ شعراء اور کافی ہاؤس کلچر پر پابندی لگا کر مذہبی جماعتوں کو آزادی دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 621317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/621317/ہم-قائداعظم-کی-تعلیمات-اور-نظریہ-کھو-چکے-ہیں-چیئرمین-سینیٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org