0
Saturday 25 Mar 2017 15:34

کسی کو اختیار نہیں کہ مہاجر عوام کیجانب سے بھارتی وزیراعظم کو مدد کیلئے پکارے، ایم کیو ایم پاکستان

کسی کو اختیار  نہیں کہ مہاجر عوام کیجانب سے بھارتی وزیراعظم کو مدد کیلئے پکارے، ایم کیو ایم پاکستان
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی جانب سے مہاجروں کے نام پر بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو مدد کیلئے پکارنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کسی کو اختیار ہی نہیں کہ مہاجر عوام کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو مدد کیلئے پکارے، مہاجروں کی حب الوطنی مشکوک بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ایسی مذموم کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پاکستان کے تمام شہری بشمول مہاجر عوام اس امر سے بخوبی واقف ہیں کہ نریندر مودی کو نہ صرف گجرات کے قصائی کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے، بلکہ آج بھی مودی کی مسلمان دشمن پالیسیاں سب کے سامنے عیاں ہیں، جس میں تازہ ترین لاکھوں مہاجروں کے سابق مسکن اترپردیش کے وزیراعلیٰ کیلئے ایک متعصب، نسل پرست اور مسلمان دشمن فرد کا انتخاب ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کسی بھی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ کروڑوں محب وطن مہاجر عوام کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو مدد کیلئے پکارنے کا دعویٰ کرکے انکی حب الوطنی کو مشکوک بنانے کی گھناؤنی سازش کرے، ہم ہر ایسی مذموم کوشش کی نہ صرف سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بلکہ ملک دشمن عناصر کی جانب سے پاکستان کی سالمیت اور مہاجر عوام کی حب الوطنی کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ہر سطح پر ناکام بنانے کا عہد بھی کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 621337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش