0
Saturday 25 Mar 2017 16:52

سعودی عرب میں مقیم 2 ملین سے زائد پاکستانی تحفظ حرمین شریفین کیلئے تیار ہیں، ممنون حسین

سعودی عرب میں مقیم 2 ملین سے زائد پاکستانی تحفظ حرمین شریفین کیلئے تیار ہیں، ممنون حسین
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے پاکستان میں سبکدوش ہونیوالے سفیر سے ملاقات میں صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم 2 ملین سے زائد پاکستانی حرمین الشریفین کے تحفظ کے لئے تیار ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو خاصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک خطے میں تجارت اور امن و امان کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔ سعودی سفیر عبد اللہ مرزوک نے صدر مملکت سے اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں نمایاں کردار ادا کرنے پر صدر مملکت نے سعودی سفیر کی کوششوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کے تعلقات انتہائی اہم ہیں، دونوں ملکوں میں تجارتی حجم میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سعودی سفیر نے پاکستان کے قیام کے دوران صدر مملکت اور حکومت پاکستان کی جانب سے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ آئندہ بھی دونوں ممالک کے بہتر تعلقات کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 621376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش