0
Saturday 25 Mar 2017 19:58

پیوٹا کی سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف واک

پیوٹا کی سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف واک
اسلام ٹائمز۔ پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یونیورسٹی کیمپس میں سوشل میڈیا پر جاری گستاخانہ مواد کیخلاف واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں فیکلٹی ممبران، طلبہ اور مذہبی سکالرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز جمعہ کے بعد واک  کی گئی جو ٹی سی سی چوک پر ختم ہوئی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد چلانے والوں  کے خلاف مذمتی کلمات درج تھے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ایسی گستاخی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 621438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش