0
Tuesday 29 Mar 2011 20:40

کسی کی خواہش سے حکومت جانے والی نہیں، عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئے ہیں، فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے، گیلانی

کسی کی خواہش سے حکومت جانے والی نہیں، عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئے ہیں، فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے، گیلانی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ ہر تین ماہ بعد حکومت جانے کی ڈیڈ لائن دینے والوں کے خلاف نیب کو کارروائی کرنی چاہئیے۔ اسلام آباد میں نظریہ پاکستان کونسل کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قائد اعظم کے پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان آمروں نے پہنچایا۔ جمہوری طریقے سے منتخب ہونے والے لوگوں کو بد عنوانی کے الزام میں نکالا گیا۔ قائد اعظم کے نظریہ جمہوریت کے مطابق حکومت کو لانے اور بھیجنے کا اختیار صرف عوام کے پاس ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اختیار کا آنا جانا لگا رہتا ہے، لیکن جتنا صبر، برداشت اور مفاہمتی رویہ پیپلز پارٹی میں ہے، کسی اور جماعت میں نہیں ہے، اور نہ ہو سکتا ہے۔
وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کسی کی خواہش سے حکومت جانے والی نہیں، عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئے ہیں اور ووٹ کے ذریعے ہی حکومت سے باہر جائیں گے، فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے، پاکستان میں دوہرا معیار نہیں چلنے دیں گے، قومی قیادت فلمی ستارے نہیں کہ چہرے بدلے جائیں، حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں عوام کے حقوق کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 62148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش