0
Sunday 26 Mar 2017 00:44

پابندی کے باوجود 91 ارکان پارلیمنٹ کیلئے27 ارب روپے کی گیس اسکیمیں منظور

پابندی کے باوجود 91 ارکان پارلیمنٹ کیلئے27 ارب روپے کی گیس اسکیمیں منظور
اسلام ٹائمز۔ حکمران جماعت نے اپنے ارکان پارلیمنٹ پر نوازشات کی بارش کردی۔ نئی گیس اسکیموں پر پابندی کے باوجود 91 ارکان پارلیمنٹ کے حلقوں کیلئے 27 ارب روپے مالیت کی گیس اسکمیں منظور کرکے رقم بھی جاری کردی گئی۔ منظور کی گئی اسکیموں میں سے 99 فیصد پنجاب کیلئے ہیں۔ اسلام ٹائمز کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گیس اسکیموں کیلئے 1 ارب 33 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ اسی طرح طلال چوہدری کیلئے 1 ارب 12 کروڑ اور ڈاکٹر طارق فصل چوہدری کے حلقے کیلئے ایک ارب 22 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ بہتی گنگا میں حکومت کے اتحادی بھی محروم نہیں رہے۔ مولانا فضل الرحمان کی گیس اسکیموں کیلئے 65 اور اکرم خان دُرّانی کیلئے 35 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں میں سے صرف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے حلقے کیلئے ایک گیس اسکیم منظور کی گئی ہے اور اس کیلئے بھی صرف ایک کروڑ دس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب پنجاب کے ارکان اسمبلی کے حلقوں کی گیس اسکیموں کیلئے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 621519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش