QR CodeQR Code

افغانستان، نازیان میں امریکی ڈرون حملہ، 22 دہشتگرد ہلاک

26 Mar 2017 09:59

حملے میں طالبان کمانڈر ذبیح اللہ، آلیاس شینو اور داز گل کے مارے جانے کی اطلاع ہیں، ننگرہار کے شہر جلال آباد کو گزشتہ دو برس سے طالبان نے اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبے نازیان میں امریکی ڈرون حملے میں 22 دہشتگردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر نازیان میں طالبان کے ٹھکانے پر دو میزائلوں سے حملہ کیا، حملے میں 22 دہشتگرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے، دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، حملے میں طالبان کمانڈر ذبیح اللہ، آلیاس شینو اور داز گل کے مارے جانے کی اطلاع ہیں۔ واضح رہے کہ ننگرہار کے شہر جلال آباد کو گزشتہ دو برس سے طالبان نے اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 621548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/621548/افغانستان-نازیان-میں-امریکی-ڈرون-حملہ-22-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org