QR CodeQR Code

مجھ پر تبلیغی جماعت سے کمیشن لینے کا الزام عائد کیاگیا، حامد سعید کاظمی

26 Mar 2017 11:55

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ تبلیغی جماعت کے لوگوں کو سرکاری سکیم کے تحت حج پر بھجوانے کیلئے امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب اپنے خادم خاص مفتی کلیم اللہ اور انضمام الحق کو لے کر میرے پاس آئے اور لوگوں کو حج پر بھیجنے کی درخواست کی۔ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے حاجی عبدالوہاب سے کہا چونکہ آپ میرے شہر کے بندے انضمام الحق کو لے کر میرے پاس آئے ہیں اس لیے آپ مجھے 5 ہزار روپے کم کرکے 25 ہزار روپے فی ویزہ کمیشن دے دیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ انہیں کسی ثبوت کے بغیر حج سکینڈل میں پھنسایا گیا، ایک الزام یہ بھی تھا کہ انہوں نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب سے 5 ہزار روپے رعایت کرکے 25 ہزار روپے فی ویزہ کمیشن وصول کیا جو بعد میں جھوٹا ثابت ہوا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ مجھ پر کرپشن اور حج ویزوں میں کمیشن کے الزامات عائد کیے گئے۔ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے حاجیوں سے فی ویزہ 30 ہزار روپے کمیشن لیا۔ کہا گیا کہ تبلیغی جماعت کے لوگوں کو سرکاری سکیم کے تحت حج پر بھجوانے کیلئے امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب اپنے خادم خاص مفتی کلیم اللہ اور انضمام الحق کو لے کر میرے پاس آئے اور لوگوں کو حج پر بھیجنے کی درخواست کی۔ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے حاجی عبدالوہاب سے کہا چونکہ آپ میرے شہر کے بندے انضمام الحق کو لے کر میرے پاس آئے ہیں اس لیے آپ مجھے 5 ہزار روپے کم کرکے 25 ہزار روپے فی ویزہ کمیشن دے دیں۔ حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ جب ایف آئی اے نے اس الزام کے تحت تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب سے بیان ریکارڈ کیا تو انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے افراد سرکاری سکیم کے تحت نہیں بلکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت حج پر جاتے ہیں۔ حاجی عبدالوہاب نے یہ بھی کہا کہ وہ حامد سعید کاظمی کو زندگی میں کبھی بھی نہیں ملے اور نہ ہی انہیں جانتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 621594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/621594/مجھ-پر-تبلیغی-جماعت-سے-کمیشن-لینے-کا-الزام-عائد-کیاگیا-حامد-سعید-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org