1
0
Sunday 26 Mar 2017 05:52
یمنی عوام کی مقاومت کی سب سے بڑی وجہ انکی مظلومیت ہے

سعودی عرب یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانیکے باوجود اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے، عبدالمالک الحوثی

امریکہ و اسرائیل جارحیت کے اصل ذمہ دار جبکہ سعودی عرب اور اسکے اتحادی انکے آلہ کار ہیں
سعودی عرب یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانیکے باوجود اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے، عبدالمالک الحوثی
اسلام ٹائمز۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ یمن پر جارحیت کے اصل ذمہ دار امریکہ و اسرائیل ہیں اور سعودی عرب ان کا آلہ کار ہے۔ یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیکرٹری جنرل عبدالملک الحوثی نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی دوسری برسی کے موقع پر ہفتے کی شام ایک بیان میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ و اسرائیل اور دنیا کے بعض ممالک نے مسلمانوں کو نشانہ بنا رکھا ہے، کہا کہ واشنگٹن، مسلمانوں کو نابود کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اسی طرح یمن کی بنیادی تنصیبات منجملہ اسکولوں اور اسپتالوں کو تباہ کرنے پر سعودی عرب پر کڑی تنقید کی۔ الحوثی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سعودی عرب علاقے میں بدامنی پھیلا کر صرف صیہونی حکومت کا مقصد پورا کر رہا ہے، اپنے ملک کا وقار بچانے اور استقامت کا مظاہرہ کرنے پر یمنی عوام کی قدردانی کی۔ عبدالملک الحوثی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ، پورے علاقے کو تباہ کرنا چاہتا ہے، کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان دوستانہ روابط اور ان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی موجودگی کا مقصد اسرائیل کے مقاصد پورے کرنا ہے۔

انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یمن پر سعودی جارحیت، جنگی جرم کی مصداق ہے۔ انہوں نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یمنی قوم اپنی آزادی و خود مختاری اور عزت و وقار کے تحفظ کے لئے فداکاری کا مظاہرہ کر رہی ہے، کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت یمنی قوم کی فوجی مضبوطی کا باعث بنی ہے اور وہ اپنے ملک کے دفاع کے شعبوں میں پیشرفت کر رہی ہے۔ عبدالملک الحوثی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دشمن آل سعود کے میزائل حملوں میں صرف یمنی بچے نشانہ بنے ہیں، کہا کہ یمن پر امریکہ اور اس کے آلۂ کاروں کا بلاجواز حملہ اس ملک کی مظلومیت کا آئینہ دار ہے۔ عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی عرب یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے باوجود اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے خلاف خطرناک ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ یمن کے انسانی حقوق کے قانونی مرکز نے بھی ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ غریب عرب ملک یمن پر سعودی عرب کے جارحانہ حملوں میں اب تک بارہ ہزار چالیس سے زائد یمنی شہری شہید ہوئے ہیں، جن میں دو ہزار پانچ سو اڑسٹھ بچّے اور ایک ہزار آٹھ سو ستّر عورتیں شامل ہیں، جبکہ سعودی عرب کی جارحیت میں اب تک بیس ہزار سے زائد عام شہری زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق یمن پر سعودی عرب کے جارحانہ حملوں کے آغاز سے اب تک پانچ سو ستّاون اسکول اور ایک سو گیارہ یونیورسٹی مراکز، دو سو اکہتّر کارخانے، ایک ہزار پانچ سو پل اور سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں

دیگر ذرائع کے مطابق عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی دوسری سالگرہ کی مناسبت سے اپنے ایک خطاب میں کہا ہے کہ اس جارحیت کی کوئی وجہ نہیں، یہی اس قوم کی مظلومیت اور بے گناہی کا ثبوت اور جارحیت کرنے والوں کا یہ اقدام شدید قابل مذمت ہے۔ ایرانی خبررساں ادارے فارس نیوز کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے دو سال مکمل ہونے پر ایک خطاب کیا ہے۔ عبدالمالک الحوثی نے اپنی اس اہم تقریر میں اس بات پر تاکید کی کہ یمنی عوام اپنے ملک کی آزادی، عزت و وقار اور خود مختاری کے لئے اپنی جان قربان قربان کرنے کے لئے تیار ہے۔ انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے کہا کہ آج یمن پر سعودی جارحیت کی دوسری سالگرہ ہے، یہ مناسب موقع ہے کہ ہم گذشتہ دو سال میں اس جارحیت کے خلاف یمنی عوام کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیں اور مستقبل کے لئے ان اقدامات کو زیادہ موثر اور مفید بنانے کے لئے پالیسی ترتیب دیں، ہمارا مقصد یہ ہے کہ سیاسی، فکری اور اسٹریٹجک سطح میں اپنا آج اور کل بنائیں،ہم ایک ایسی قوم ہیں جو بڑے  چیلنجز کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے یمن پر سعودی عرب کے حملہ کی دوسری سالگرہ کی مناسبت سے کہا کہ اس جارحیت کی کوئی وجہ نہیں اور یہی اس قوم کی مظلومیت اور بے گناہی کا بین ثبوت اور جارحیت کرنے والوں کا یہ وحشیانہ اقدام قابل مذمت ہے۔ عبدالملک الحوثی نے مزید کہا کچھ لوگ یہ سوچتے ہیں کہ امریکہ، اسرائیل اور ان کے ایجنٹوں کا خطے اور یمن کے خلاف کوئی برا ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا یمن پر اس جارحانہ حملہ کا ماسٹر ماینڈ امریکہ ہے، اسکا دل اسرائیل اور اس کے آلہ کار اور ایجنٹ وہ قوتیں ہیں جن کی سربراہی سعودی عرب کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی عوام کی مقاومت کی سب سے بڑی وجہ انکی مظلومیت ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام کے تمام طبقات کے وسیع پیمانہ پر اقدامات، اس مقاومت اور سعودی عرب کے جارحیت سے مقابلہ کرنے میں موثر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 621697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

نورسید
Pakistan
انصاراللہ یمن کے نام پیغام
انصاراللہ کی قیادت سے عرض ہے کہ وہ اپنی مظلومیت کے حق میں تمام دنیا کے اہم قومی لیڈروں، پارٹی لیڈروں اسلامی اور غیر اسلامی تمام کو آگاہ کرنے اور اپنے حق میں آواز بلند کرنے اور مدد مانگنے کیلئے وفود اور خطوط بھیجے۔
ہماری پیشکش