QR CodeQR Code

دفتر خارجہ نے وزیر اعظم گیلانی کے دورہ بھارت کا شیڈول جاری کر دیا، میچ کے ساتھ ساتھ مذاکرات کی بحالی پر بھی بات چیت ہوگی

30 Mar 2011 03:56

اسلام ٹائمز:دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی بھی ہوگی، دونوں وزرائے اعظم کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام معاملات پر بات چیت کی جائے گی


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔دفتر خارجہ کے مطابق، وزیر اعظم گیلانی ایک روزہ دورے پر، بدھ کو دن ساڑھے گیارہ بجے چندی گڑھ ایئر پورٹ پر پہنچیں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ سیاسی رہنما، وفاقی وزراء اور پارلیمنٹیرینز ہوں گے۔ وزیر اعظم گیلانی اپنے بھارتی ہم منصب کے ہمراہ موہالی میں پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھیں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی بھی ہوگی، دونوں وزرائے اعظم کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔ من موہن سنگھ اپنے پاکستانی ہم منصب کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کریں گے۔






خبر کا کوڈ: 62171

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/62171/دفتر-خارجہ-نے-وزیر-اعظم-گیلانی-کے-دورہ-بھارت-کا-شیڈول-جاری-کر-دیا-میچ-ساتھ-مذاکرات-کی-بحالی-پر-بھی-بات-چیت-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org