QR CodeQR Code

حکومت مدارس کیخلاف کارروائیاں بند کرے، مولانا مجیب النبی

26 Mar 2017 17:54

جے یو آئی (ف) لاہور کے امیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں ناموس رسالت کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کرنیوالوں کیخلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی، مدارس امن و امان اور اسلام کے قلعے ہیں ان کیخلاف ملکی سطح پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم مدینہ رسول پارک لاہور میں جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا محب النبی کی زیرصدارت دیوبند مسلک سے وابستہ تنظیموں کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا محب النبی کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں مجلس احراراسلام، اہلسنت و جماعت، عالمی مجلس تحفظ حتم نبوت سمیت دیوبند مسلک سے وابستہ تنظیموں کے سربراہان مولانا سید محمود، ڈاکٹر شاہد اویس نقشبندی، مفتی عزیزالرحمٰن، مفتی عبدالحفیظ، مولانا سید رشید سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علماء اسلام کا صد سالہ اجتماع پاکستان کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا اور تمام تنظیمیں اس میں بھرپور شرکت کریں گی۔ اجلاس میں اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں ناموس رسالت کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کرنیوالوں کیخلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مولانا محب النبی کا کہنا تھا کہ حکومت مدارس کیخلاف کارروائیاں بند کرے مدارس امن و امان اور اسلام کے قلعے ہیں ان کیخلاف ملکی سطح پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 621716

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/621716/حکومت-مدارس-کیخلاف-کارروائیاں-بند-کرے-مولانا-مجیب-النبی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org