0
Sunday 26 Mar 2017 18:04

پیپلز پارٹی اور کارکن اب دوبارہ ایک مقابلے کیلئے تیار ہیں، آصف زرداری

پیپلز پارٹی اور کارکن اب دوبارہ ایک مقابلے کیلئے تیار ہیں، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور میں سینئر پارٹی رہنماء عزیزالرحمان چن کی رہائش گاہ آئے جہاں انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کارکنوں کا ولولہ، جوش دیکھ کر پتہ لگتا ہے کہ پیپلز پارٹی اور کارکن اب دوبارہ ایک مقابلے کیلئے تیار ہیں، پچھلی دفعہ ہم پر ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں لیکن اس دفعہ کوئی ہتھکڑی نہیں، میں خود اور بلاول میدان میں ہیں، آپ کی بیٹیاں میدان میں ہیں، ہم سب ساتھ نکل کر میدان میں مقابلہ کریں گے اور ان کو پتہ چل جائے گا کہ الیکشن کسے کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا وقت آنیوالا ہے، ان دوستوں کو اور آپ کو سمجھنا چاہئے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی بھی شکست نہیں کھائی۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب سے کبھی شکست نہیں کھائی البتہ این آر او الیکشن سے شکست ضرور کھائی ہے، این آر او الیکشن پہلے بھی ہوئے تھے اور اب بھی ہو رہے ہیں لیکن ہم نے ان کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے پاس پیپلز پارٹی کا ایک وفد بھیجیں گے جو مذاکرات کرے گا کہ کس طرح پورے پاکستان بالخصوص پنجاب اور شہر لاہور میں صاف اور شفاف الیکشن کرا سکیں۔ آپ دوستوں کا ولولہ دیکھا ہے اور قربانیاں بھی یاد ہیں، آج شہیدوں کی بہنیں یہاں موجود ہیں، میں نے وہ دن بھی دیکھے کہ جب بی بی آیا کرتی تھیں تو پورا لاہور بند ہو جایا کرتا تھا، اب بھی ایسا ہی ہوگا، ہم جب نکلیں گے تو پورا لاہور بند ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 621721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش