QR CodeQR Code

پشاور، پولیو قطرے پلانے سے انکار پر 8 والدین گرفتار

26 Mar 2017 19:45

ضلعی انتظامیہ کیمطابق شاہین مسلم ٹاؤن میں انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلانے سے انکار پر 8 افراد حراست میں لے لیاگیا، جنکے خلاف قانونی کارروائی کیجائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ شاہین مسلم ٹاؤن میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے پر 8 والدین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہین مسلم ٹاؤن میں انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلانے سے انکار پر 8 افراد حراست میں لے لیاگیا، جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ کے مطابق شاہین مسلم ٹاؤن میں مہم کے دوران 80 والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے پر راضی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 621750

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/621750/پشاور-پولیو-قطرے-پلانے-سے-انکار-پر-8-والدین-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org