0
Sunday 26 Mar 2017 22:20

جمعیت علمائے اسلام سے ہمارا بہت پرانا اتحاد ہے، ہم ملکر الیکشن کی تیاری کرینگے، میئر کراچی

جمعیت علمائے اسلام سے ہمارا بہت پرانا اتحاد ہے، ہم ملکر الیکشن کی تیاری کرینگے، میئر کراچی
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء و میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ہمیں کام کرنے نہیں دے رہی اور یہ سمجھتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرلیں گے، لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہر قائد کے وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں، شہر کے عوام کو پانی اور بجلی سے محروم رکھا جا رہا ہے، جبکہ ہمارے پاس بھی اتنی خطیر رقم نہیں کہ ہم عوام کے مسائل کو مکمل ختم کر دیں، جتنے پیسے ہوں گے، اتنا ہی کام ہوگا، پھر بھی ہم مسائل کے حل کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ مئیر کراچی نے کہا کہ سندھ حکومت ہمیں کام کرنے سے روک رہی ہے، بلدیاتی نمائندوں کو کچرا اٹھانے والی گاڑیاں دینے کے بجائے انہیں گھومنے کیلئے کاریں دی جا رہی ہیں، یہ سیاسی رشوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سمجھتی ہے کہ وہ ہمیں کام سے روک کر آئندہ عام انتخابات میں جیت جائے گی، لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے۔ وسیم اختر نے کہا کہ سیاست میں کوئی دشمن اور کوئی دوست نہیں ہوتا، جمعیت علمائے اسلام سے تو ہمارا بہت پرانا اتحاد ہے، ہم مل کر انتخابات کی تیاری کریں گے اور آئندہ الیکشن میں پورے صوبے سے سبقت حاصل کرکے پیپلز پارٹی کا مکمل خاتمہ کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 621788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش