QR CodeQR Code

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ سنگ میل ثابت ہوگا:شہباز شریف

6 Jun 2009 10:52

وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین گیس پائپ لائن کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ بات انہوں نے ایوان وزیراعلٰی لاہور میں ایرانی سفیر ماشاء اللہ شاکری سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایران پاکستان کا


لاہور : وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین گیس پائپ لائن کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ بات انہوں نے ایوان وزیراعلٰی لاہور میں ایرانی سفیر ماشاء اللہ شاکری سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے تہذیبی ، ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں۔ وزیر اعلٰی نے کہا کہ پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں،حکومت ایرانی صنعتکاروں سے بھرپور تعاون کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک صدیوں سے قائم تاریخی ، تہذیبی و ثقافتی تعلقات کو اقتصادی تعاون میں بدل دیں۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور وہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 6218

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/6218/پاک-ایران-گیس-پائپ-لائن-منصوبہ-سنگ-میل-ثابت-ہوگا-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org