QR CodeQR Code

داعش نے اب فلپائن میں اپنی ریاست قائم کرنیکی تیاری مکمل کرلی ہے، آسٹریلوی وزیر خارجہ

27 Mar 2017 00:16

جولی شپ کا کہنا ہے کہ ہم اس خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریاں کر رہے ہیں کیونکہ اب داعش کا خطرہ مشرق وسطیٰ سے نکل کر ہمارے انتہائی قریب آ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دہشتگرد تنظیم داعش نے مشرق وسطیٰ سے بے دخل کیے جانے کے بعد اب فلپائن میں اپنی ریاست قائم کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ سے نکالے جانے کے بعد داعش ممکنہ طور پر فلپائن کے جنوبی علاقوں میں اپنی ریاست قائم کرنے کی تیاری مکمل کر چکی ہے۔ ہم اس خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریاں کر رہے ہیں کیونکہ اب داعش کا خطرہ مشرق وسطیٰ سے نکل کر ہمارے انتہائی قریب آ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولی بشپ حالی ہی میں اپنا دورہ امریکہ مکمل کرکے واپس آئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شدت پسند مشرق وسطیٰ سے مایوس ہو کر واپس آرہے ہیں۔ ان کی بڑی تعداد جنوب مشرقی ایشیاء کے ممالک سے تعلق رکھتی ہے چنانچہ اس حوالے سے شدید تحفظات پائے جا رہے ہیں کہ یہ لوگ جنوبی فلپائن میں جمع ہو کر وہاں اپنی ریاست کے قیام کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ہم یہ جانتے ہیں کہ داعش کی اعلیٰ قیادت فلپائن میں ابو سیاف نامی شخص کو تنظیم کا امیر مقرر کر چکی ہے۔ اگر یہاں وہ اپنی ریاست کے قیام کا اعلان کرتے ہیں تو داعش آسٹریلیا کے دروازے پر آ جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 621817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/621817/داعش-نے-اب-فلپائن-میں-اپنی-ریاست-قائم-کرنیکی-تیاری-مکمل-کرلی-ہے-ا-سٹریلوی-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org