QR CodeQR Code

آزاد خطہ کو سیاحوں کے لئے پرکشش بنائیں گے، نورین عارف

27 Mar 2017 08:04

تین روزہ ایڈونچر گالا تقریبات کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی بہبود کی وزیر کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے ٹورازم کو پروموٹ کرنا ہو گا، عوام کو تفریح اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ سیاحت آزاد کشمیر کے زیراہتمام 3روزہ ایڈونچر گالا 2017ء کے حوالہ سے جاری تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ اختتامی تقریب سے وزیر سماجی بہبود نورین عارف، سیکرٹری سیاحت منصور قادر ڈار، ڈی جی سیاحت محمد نعیم بسمل، ڈائریکٹر سیاحت ارشاد احمد پیرزادہ نے بھی خطاب کیا۔ نورین عارف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر پرامن اور خوبصورت علاقہ ہے، آزاد خطہ کو سیاحوں کے لئے پرکشش بنائیں گے۔ آزادکشمیر کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے ٹورازم کو پروموٹ کرنا ہو گا، عوام کو تفریح اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سیکرٹری سیاحت منصور قادر ڈار نے کہا کہ آئندہ ماہ فوٹوگرافی اور پینٹنگ کا مقابلہ منعقد کرائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 621835

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/621835/آزاد-خطہ-کو-سیاحوں-کے-لئے-پرکشش-بنائیں-گے-نورین-عارف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org