0
Monday 27 Mar 2017 14:30

شکارپور، نماز عید کے دوران خودکش حملہ کرنے کی کوشش کرنیوالے عثمان پٹھان کو سزائے موت سنا دی گئی

شکارپور، نماز عید کے دوران خودکش حملہ کرنے کی کوشش کرنیوالے عثمان پٹھان کو سزائے موت سنا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ شکارپور میں نماز عید کے دوران خودکش حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد عثمان پٹھان کو انسداد دہشت گردی عدالت نے سزائے موت دینے کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے عیدگاہ حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عثمان پٹھان کو سزائے موت، عمر قید اور 22 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم نے عید الاضحی کی نماز کے دوران اپنے آپ خودکش دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی تھی، مگر مقامی افراد اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو خودکش جیکٹ سمیت گرفتار کرلیا تھا۔ ملزم عثمان پٹھان کا تعلق سوات کی تحصیل کوزد بانڈی سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 621976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش