0
Monday 27 Mar 2017 15:49

روس کیجانب سے موصل پر امریکی فضائی حملے کا جائزہ لینے کیلئے سلامتی کونسل کے فوری اجلاس کی درخواست

روس کیجانب سے موصل پر امریکی فضائی حملے کا جائزہ لینے کیلئے سلامتی کونسل کے فوری اجلاس کی درخواست
اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے امریکہ کی جانب سے عراق کے شہر موصل کے رہائشی علاقے پر فضائی حملے کا جائزہ لینے کے لئے فوری اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ ایرانی خبررساں ادارے فارس نیوز کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ماسکو نے موصل کے رہائشی علاقے پر امریکی ہوائی حملے کا جائزہ لینے کے لئے سلامتی کونسل سے فوری اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ یاد رہے کہ امریکی اتحادی جنگی طیاروں نے گذشتہ جمعرات کے دن الموصل الجدید کے رہائشی علاقے پر حملہ کیا تھا، جس میں 250 سے 500 تک غیر نظامی لوگ جاں بحق ہوگئے تھے، جن میں سے اکثریت خواتین اور بچوں پر مشتمل تھی۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مزید کہا ہے کہ روس، موصل کی داعش کے ناجائز قبضہ سے آزادی چاہتا ہے، لیکن اس مسئلہ کو دقیق اقدامات کے ذریعے اور شام کے شہر حلب کی آزادی کے تجربہ سے استفادہ کرتے ہوئے حل کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام کے شہر رقہ کی آزادی آپریشن میں امریکہ کو دمشق اور ماسکو کے ساتھ ہم آہنگی کرنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 622027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش