0
Monday 27 Mar 2017 19:04

وزیراعظم یوتھ ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا

وزیراعظم یوتھ ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا
اسلام ٹائمز: وفاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے جس کے دوران 16 سالہ تعلیمی پروگرام مکمل کرنے والے 50,000 طالب علموں کو انٹرن شپ دی جائے گی۔ یوتھ ٹریننگ پروگرام کے تحت 25000 کا کوٹہ پنجاب کیلئے مختص کیا گیا ہے جبکہ سندھ کیلئے 9500، بلوچستان کیلئے 3000، خیبرپختونخواہ کیلئے 5800 سے زائد، آزاد کشمیر کیلئے 1000 جبکہ گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آباد کے طالب علموں کیلئے 5800 کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ ایک سالہ انٹرن شپ پروگرام میں حصہ لینے والے طالب علموں کو 12,000 روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا جبکہ انہیں اپنی صلاحیتیوں کو بڑھانے کیلیئے وفاقی اور صوبائی ڈیپارٹمنٹس، تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ سیکٹرز میں مواقع دئیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 622072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب