0
Tuesday 28 Mar 2017 08:37

سی ٹی ڈی کی سیالکوٹ میں کارروائی، 2 خطرناک دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی سیالکوٹ میں کارروائی، 2 خطرناک دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں میں گلفام خان اور عثمان انصر شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر فورس نے کارروائی کی تو دونوں دہشتگردوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں دہشتگردوں سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد سیالکوٹ میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔ دونوں دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ سہولت کار کی بھی تلاش جاری ہے جن کے پاس یہ دونوں دہشتگرد قیام پذیر تھے۔
خبر کا کوڈ : 622221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش