QR CodeQR Code

پشاور، اسلامیہ کالج میں طلبہ تنظیموں میں تصادم، 3 افراد زخمی

28 Mar 2017 16:53

میڈیا رپورٹس کیمطابق تصادم پختون فیڈریشن اور اسلامی جمیعت طلبہ کے کارکنوں کے مابین ہوا، پولیس کی بھاری نفری نے اسلامیہ کالج پہنچ کر حالات کو قابو میں کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں طلباu تنظیموں میں تصادم کے اثرات پشاور تک پہنچ گئے ہیں۔ پشاور کے اسلامیہ کالج میں دو طلباء تنظیموں کے مابین تصادم ہوا۔ طلباء تنظیموں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھا پائی اور پتھراؤ بھی کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تصادم پختون فیڈریشن اور اسلامی جمیعت طلبہ کے کارکنوں کے مابین ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے اسلامیہ کالج پہنچ کر حالات کو قابو میں کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 622373

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/622373/پشاور-اسلامیہ-کالج-میں-طلبہ-تنظیموں-تصادم-3-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org