0
Tuesday 28 Mar 2017 15:58

شام میں موجود دہشتگردوں پر حملے کیلئے روس ایران کے فوجی مراکز استعمال کرسکتا ہے، جواد ظریف

شام میں موجود دہشتگردوں پر حملے کیلئے روس ایران کے فوجی مراکز استعمال کرسکتا ہے، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ روس، شام میں موجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے ایرانی فوجی مراکز استعمال کرسکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اور ایران دونوں شام کے صدر بشارالاسد کے قریبی اتحادی ہیں اور گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران شامی تنازع کو اس ملک کے حق میں کرنے کے لئے انہوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔ روس نے گذشتہ سال شام میں دہشت گردوں کے خلاف حملوں کے لئے ایران کا ایک ایئربیس استعمال کیا تھا۔ جواد ظریف نے کہا کہ ایران میں روس کا کوئی فوجی مرکز نہیں ہے، لیکن ہمارا آپس میں اچھا تعاون ہے اور اگر روس کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے جب بھی ایرانی سہولت کی ضرورت ہوئی تو ہم اس صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ خیال رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی روس کے دورے پر گذشتہ روز ماسکو پہنچے، وزیر خارجہ جواد ظریف بھی اس وفد کا حصہ ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کریملن میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ملاقات میں شام سمیت خطے کے مسائل پر گفتگو ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 622374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش