QR CodeQR Code

پشاور، مختلف علاقوں سے 67 گراں فروش گرفتار

28 Mar 2017 20:31

ضلعی انتظامیہ نے چارسدہ روڈ، گلہبار اور حیات آباد میں کھانے پینے کی دکانوں اور فلنگ اسٹیشن کی اچانک چیکنگ کی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 67 گراں فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ ضلعی انتظامیہ نے چارسدہ روڈ، گلہبار اور حیات آباد میں کھانے پینے کی دکانوں اور فلنگ اسٹیشن کی اچانک چیکنگ کی۔ اس دوران ناقص صفائی اور سرکاری نرخ سے زیادہ اشیاء فروخت کرنے پر مجموعی طور پر 67 دکانداروں کو گرفتار کیاگیا۔ گرفتار افراد میں فلنگ اسٹیشن کامنیجر بھی شامل ہے جو کم پیٹرول ڈال رہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 622411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/622411/پشاور-مختلف-علاقوں-سے-67-گراں-فروش-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org