0
Tuesday 28 Mar 2017 22:07

پشاور کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی کی دوسری شفٹ شروع

پشاور کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی کی دوسری شفٹ شروع
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے پشاور کے سرکاری ہسپتالوں میں دوسری شفٹ شروع کرنے کے فیصلے کے بعد مریضوں نے پرائیویٹ ڈاکٹروں کے پاس جانا چھوڑ دیا، جس سے شہر کے بہت سے بڑے بڑے ڈاکٹروں کا کاروبار بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے 3 سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈی میں دوسری شفٹ شروع ہونے کے بعد مریضوں نے پرائیویٹ کلینکس پر جانا بند کر دیا، صوبائی حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں علاج نہ صرف سستا اور معیاری کر دیا ہے بلکہ دیگر سہولتوں میں بھی اضافہ کیا ہے، جس سے شہری مطمئن ہیں۔ ان ہسپتالوں میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال، خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس شامل ہیں۔ مقامی ڈاکٹرز نے اس سلسلے میں بتایا کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی او پی ڈی میں دوسری شفٹ شروع ہونے کی وجہ سے نجی ڈاکٹروں کے پاس مریضوں کے آنے کا سلسلہ بہت حد تک کم ہوا ہے۔ مریض اب اُس ہسپتال میں جاتے ہیں، جہاں وہ 10 روپے کی پرچی پر اپنا علاج کرا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 622447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش