0
Wednesday 29 Mar 2017 09:04

جرمنی میں طالبان رہنما گرفتار

جرمنی میں طالبان رہنما گرفتار
اسلام ٹائمز۔ جرمن پولیس نے مبینہ طور پر افغان طالبان کمانڈر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس پر ایک دہائی قبل فوجی قافلے پر حملے کا الزام ہے، اس حملے میں 16 امریکی اور افغان فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل پروسیکیوٹر افسر کے مطابق گرفتار ہونے والے افغان طالبان کمانڈر کی شناخت 30 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے اور اسے 23 مارچ کو جنوبی ریاست بواریا سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ حراست کے دوران اس سے تفتیش کا عمل جاری رہا۔ پروسیکیوٹر نے جاری بیان میں کہا کہ مشتبہ طالبان کمانڈر نے مبینہ طور پر 2002ء میں تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی، 2004ء میں اس نے اپنے متعلقہ یونٹ کی کمان سنبھالی اور اسلحہ وصول کیا، جس میں توپ خانہ، راکٹ اور متعدد بندوقیں شامل تھیں۔ بیان میں کہا گیا کہ گرفتار کمانڈر متعدد غیر ملکی اور افغان فوجیوں پر حملوں میں ملوث ہے ان میں سے ایک حملہ ایک ایسے فوجی قافلے پر کیا گیا تھا جس میں راکٹوں اور دو بم دھماکوں کے ذریعے 7 سے 8 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 622493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش