QR CodeQR Code

پاک بھارت سیمی فائنل، وزیراعظم وفد کے ہمراہ موہالی پہنچ گئے

30 Mar 2011 13:26

اسلام ٹائمز:یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ من موہن سنگھ خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں انہیں پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے کبھی منفی نہیں دیکھا۔ گیلانی نے کہا کہ پاک بھارت داخلہ سیکریٹریز مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پاک بھارت سیمی فائنل دیکھنے کیلئے وفد کے ہمراہ موہالی پہنچ گئے۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات شروع ہونے کی خوشی ہے۔ اس دورے سے دو طرفہ تعلقات بہتر ہوں گے اور قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ یوسف رضا گیلانی تمام پارلیمانی پارٹیوں کے نمائندے اور وفاقی وزراء کے ہمراہ بھارت گئے ہیں، موہالی روانگی سے پہلے ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ دورہ بھارت کی دعوت دینے پر منموہن سنگھ کے شکرگزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ من موہن سنگھ خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں انہیں پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے کبھی منفی نہیں دیکھا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاک بھارت داخلہ سیکریٹریز مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، ہم دہشت گردی سے مقابلے کی وجہ سے مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، بھارت کے ساتھ مذاکرات بحال ہونے کی خوشی ہے۔ ماحول بہتر ہو گا تو بھارت کو پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دیں گے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے عوام میچ سے لطف اندوز ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کو فون کر کے قوم کے جذبات اور دعاوٴں سے آگاہ کیا ہے۔




خبر کا کوڈ: 62253

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/62253/پاک-بھارت-سیمی-فائنل-وزیراعظم-وفد-کے-ہمراہ-موہالی-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org