QR CodeQR Code

میرانشاہ، عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ شروع

29 Mar 2017 15:12

فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکام کیمطابق واپس جانیوالے بے گھر افراد کو موبائل فون سم کے ذریعہ کیش گرانٹ کی مد میں 25 ہزار روپے، ٹرانسپورٹ کیلئے 10 ہزار روپے جبکہ 6 ماہ کیلئے مفت راشن اور خیمے دیئے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقہ میرانشاہ میں عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 59 ہزار 292 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکام کے مطابق دہشتگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، واپس جانے والے بے گھر افراد کو موبائل فون سم کے ذریعہ کیش گرانٹ کی مد میں 25 ہزار روپے جبکہ ٹرانسپورٹ کے لئے 10 ہزار روپے ادا کئے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق واپس جانے والے بے گھر افراد کو 6 ماہ کیلئے مفت راشن اور خیمے دیئے جا رہے ہیں جبکہ واپس جانے والے افراد نے اپنے مکانات کی دوبارہ تعمیر کا بھی آغاز کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 622632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/622632/میرانشاہ-عارضی-طور-پر-بے-گھر-افراد-کی-واپسی-کا-سلسلہ-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org