QR CodeQR Code

عاصمہ جہانگیر اور گستاخی رسول کرنے والوں کی حمایت کرنے والوں پر ملتان ڈسٹرکٹ بار میں داخلہ بند ہوگا، یوسف زبیر

29 Mar 2017 16:25

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج ہم اس گستاخی کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے تو قیامت کے روزکیا منہ دکھائیں گے، انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ناموس رسالت پر جان دے بھی سکتے ہیں اور لے بھی سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا، آنحضور کی گستاخی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فیس بک پر آنحضور کی توہین کرنے والوں کو گرفتار کر کے فی الفور شارع عام پھانسی پر لٹکائے، عاصمہ جہانگیر اور گستاخی رسول کرنے والوں کی حمایت کرنے والوں پر ملتان ڈسٹرکٹ بار میں داخلہ بند ہوگا، عدالت میں توہین رسالت کے موجود کیس کی پیروی اور اسے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے سینئر وکلاء پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی۔ قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے صدر ہائیکورٹ بار ملتان شیر زمان قریشی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخی کے معاملہ پر حکومت نے بروقت کارروائی نہ کر کے نااہلی کا ثبوت دیا ہے۔ آج ہم اس گستاخی کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے تو قیامت کے روز کیا منہ دکھائیں گے۔ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ناموس رسالت پر جان دے بھی سکتے ہیں اور لے بھی سکتے ہیں۔ ممبر پنجاب بار کونسل خواجہ قیصر بٹ نے کہا کہ جان بوجھ کر مسلمانوں کی غیرت کو للکارا گیا ہے۔ اس موقع پر سابق صدر ہائیکورٹ بار محمود اشرف خان، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار انیس مہدی، شیخ محمد فہیم، حافظ اللہ دتہ کاشف، ذوالفقار سدھو، وسیم ممتاز، کوثر اعوان اور فہیم ممتاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ رسول کی سزا سر تن سے جدا پر عمل کرنے کا وقت آگیا ہے، اسلامی ملک کے حکمران توہین رسالت کو بھی سنجیدہ نہیں لیں گے تو غازی علم دین شہید اور ممتاز قادری پیدا ہوتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 622663

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/622663/عاصمہ-جہانگیر-اور-گستاخی-رسول-کرنے-والوں-کی-حمایت-پر-ملتان-ڈسٹرکٹ-بار-میں-داخلہ-بند-ہوگا-یوسف-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org