QR CodeQR Code

شکارپور کی سرکاری یونیورسٹی میں لڑکوں کی لڑکیوں سے گفتگو پر پابندی، نوٹی فیکیشن جاری

29 Mar 2017 16:31

نوٹیفیکشن کے مطابق اسٹوڈنٹس کو غیر ضروری طور پر دیر تک کیمپس میں رکنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی، اسٹوڈنٹس بغیر کسی وجہ کے کوریڈور میں جانے سے گریز کریں، لڑکوں کا لڑکیوں کے کامن روم کے پاس جانا بھی ممنوعہ قرار دیا گیا ہے، یونیورسٹی رجسٹرار نے نوٹس لیتے ہوئے نوٹیفکشن کی انکوائری کا حکم دے دیا۔


اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے ضلع شکارپور کی شاہ لطیف یونیورسٹی کیمپس میں لڑکوں کو لڑکیوں سے بات چیت کرنے سے منع کرنے کا انوکھا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خبردار کوئی لڑکا کسی لڑکی سے بات نہ کرے، شکارپور کی شاہ لطیف یونیورسٹی کیمپس میں انوکھا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی لڑکا بغیر اجازت کسی لڑکی سے گفتگو کا مجاز نہیں، ایسا کرنے کی صورت میں اسٹوڈنٹ کے والدین کو بلایا جائے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے والدین کو تحریری شکایت بھی ارسال کی جائے گی، جبکہ اسٹوڈنٹس کو غیر ضروری طور پر دیر تک کیمپس میں رکنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ طلبہ اور طالبات بغیر کسی وجہ کے کوریڈور میں جانے سے گریز کریں،جبکہ لڑکوں کا لڑکیوں کے کامن روم کے پاس جانا بھی ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن میڈیا پر آنے کے بعد یونیورسٹی رجسٹرار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے نوٹیفکشن کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ رجسٹرار کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی بھی نوٹی فکیشن قبول نہ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 622666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/622666/شکارپور-کی-سرکاری-یونیورسٹی-میں-لڑکوں-لڑکیوں-سے-گفتگو-پر-پابندی-نوٹی-فیکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org