0
Wednesday 29 Mar 2017 17:59

سعودی اتحاد میں شامل کرکے پاک فوج کو بند گلی میں نہ دھکیلا جائے، شاداب رضا نقشبندی

سعودی اتحاد میں شامل کرکے پاک فوج کو بند گلی میں نہ دھکیلا جائے، شاداب رضا نقشبندی
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک پنجاب کے صوبائی صدر شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے اسلامی فوجی اتحاد میں عراق، ایران اور شام کو شامل نہ کرنے پر گہری تشویش ہے، اسلامی فوجی اتحاد میں ایران سمیت دیگر 56 اسلامی ریاستوں کو بھی شامل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی فوجی اتحاد کے مقاصد میں ہر صورت مذہبی تعصب اور فرقہ واریت کو شامل مت ہونے دیا جائے، جنرل راحیل شریف کی قیادت میں قائم ہونیوالے اسلامی فوجی اتحاد پر فخر ہے مگر تحفظات کا جائزہ لینا چاہئے، جنرل راحیل شریف کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا، راحیل شریف پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہیں، پوری قوم کا فخر ہیں مگر ابھی تک صورتحال سے ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ جیسے اس اتحاد سے کوئی مخصوص مذہبی عزائم کی تکمیل بھی کروائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان خاص طور پر پاکستان کو اس اسلامی اتحاد پر زیادہ فخر ہوگا، ہم محسوس کر سکتے ہیں کہ کسی بھی دنیا بھر کی افواج کی اسلامی ریاستوں یا مسلمانوں کیخلاف ہونیوالی جارحیت کیخلاف یہ فوج تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔ صوبائی صدر شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پاکستان کی افواج دنیا بھر کی افواج میں نمبر 1 فوج ہے، پاکستان کی بہادر افواج کو کسی بھی بند گلی میں نہیں اتارنا چاہئے، حکومت وقت کا اسلامی فوجی اتحاد میں مبہم موقف پوری قوم کو منتشر کئے ہوئے ہے حکومت کو اس فوجی اتحاد پر پارلیمنٹ میں بحث کرنی چائے اور متفقہ طور پر دوٹوک موقف سامنے لانا چاہئے۔ انہوں نے کہ اکہ پوری قوم پاک افواج کیساتھ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں پاک افواج کی مداخلت کے نتائج آج تک پوری قوم بھگت رہی ہے، سعودی فوجی اتحاد شاہی خاندان کی حفاظت کیلئے نہیں ہونا چاہئے، افغان ہمارے بھائی ہیں مگر امریکی جہاد کی بنیاد پر افغان بھائیوں کو پاکستان کیخلاف لا کھڑا کر دیا گیا ہے، اس لئے پوری ہوش مندی کیساتھ اسلامی فوجی اتحاد میں شامل ہوا جائے اور تمام پہلوؤں کا وقت سے پہلے جائزہ لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 622684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش