0
Wednesday 29 Mar 2017 21:29

پشاور، مطالبات تسلیم نہ ہونے پر پی ایم ایس افسر حکومت کیخلاف سراپا احتجاج

پشاور، مطالبات تسلیم نہ ہونے پر پی ایم ایس افسر حکومت کیخلاف سراپا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے مختلف سرکاری محکموں میں تعینات 6 سو سے زائد پی ایم ایس (پراونشل مینجمنٹ کیڈر) کے افسران وزیراعلیٰ کی یقین دہانی کے باوجود مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ایک مرتبہ پھر صوبائی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہوگئے ہیں۔ پی ایم ایس افسران نے اپنے مطالبات تسلیم نہ ہونے اور ترقیوں میں نظر انداز کرنے کے خلاف بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر علامتی احتجاج شروع کردیا ہے۔ علامتی احتجاج کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ پراونشل مینجمنٹ کیڈر آفیسر ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے کئے گئے وعدوں کے باوجود ان کے مطالبات تسلیم نہ کرنے اور صوبائی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں پی ایم ایس افسران کے ترقی کے کیسز کو نظر انداز کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے خلاف مرحلہ وار احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا، جس کے پہلے مرحلے میں منگل کے روز سے پی ایم ایس افسران کے سیاہ پٹیاں باندھ کر دفاتر میں فرائض انجام دیئے۔ ذرائع کے مطابق علامتی احتجاج 2 ہفتے تک جاری رہے گا جس کے بعد نئے احتجاج کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 622764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش