QR CodeQR Code

پاناما کیس کے ڈر سے نواز شریف نے آصف زرداری کیساتھ ڈیل کرلی، عمران خان

29 Mar 2017 22:32

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کی ضمانت اور شرجیل میمن کی واپسی سمیت ایان کی روانگی بھی ڈیل ہی کا نتیجہ ہے۔ وازشریف کو جب بھی مسئلہ آتا ہے دونوں اکٹھے ہوجاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے پاناما کیس سے ڈر کر آصف زرداری سے ڈیل کی ہے، جب کہ ڈاکٹر عاصم کی ضمانت اور شرجیل میمن کی واپسی سمیت ایان علی کی روانگی بھی ڈیل ہی کا نتیجہ ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت ہوگئی ہے، جس پر خاموش نہیں رہ سکتا، کیوں کہ ان پر 480 ارب روپے کی کرپشن ہے، یہ پیسا عوام کا ہے، شریف خاندان کا نہیں، اس پر ہم چپ نہیں رہیں گے اور ہمارے خاموش رہنے سے ایسا لگے گا کہ ہم بھی اس میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پاناما کیس کے ڈر سے آصف زرداری سے ڈیل کی ہے، جمہوریت بچانے کے لیے زرداری اور نواز اکٹھے ہوگئے ہیں، زرداری نے بیان میں کہا آر او الیکشن کی وجہ سے (ن) لیگ جیتی، جب میں نے یہ کہا تو اس وقت دونوں جمہوریت بچا رہے تھے، یہ سب ڈراما ہورہا ہے، نوازشریف کو جب بھی مسئلہ آتا ہے دونوں اکٹھے ہوجاتے ہیں، یہ دونوں نوراکشتی کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو نقصان نہیں ہونے دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف کے مفادات ایک ہیں، ڈیل کے تحت شرجیل میمن واپس پاکستان آئے، ڈیل کے تحت ڈاکٹر عاصم حسین کو رہا کیا جارہا ہے اور ڈیل کے تحت ہی ایان علی کو بیرون ملک جانے دیا گیا جب کہ چوہدری نثار نے 12 ستمبر2016 کی پریس کانفرنس میں اس ڈیل کا ذکرکیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف دونوں پر منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، نیب چیئرمین کیسے آصف زرداری اور نوازشریف کو پکڑسکتا ہے کیوں کہ دنوں نے مل کر نیب کا چیرمین لگایا ہے، واضح ہوگیا کہ کرپٹ وزیراعظم تمام اداروں کو کرپٹ کرتا ہے۔ چیرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ قوم پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار کرکے تھک گئی ہے، دعا کرتے ہیں جلدی سے پاناما کیس کا فیصلہ آئے۔


خبر کا کوڈ: 622790

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/622790/پاناما-کیس-کے-ڈر-سے-نواز-شریف-نے-آصف-زرداری-کیساتھ-ڈیل-کرلی-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org