QR CodeQR Code

گجرات میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

30 Mar 2017 07:28

ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر گجرات کے علاقے کنجا میں چھاپہ مارا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور القاعدہ سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر گجرات کے علاقے کنجا میں چھاپہ مارا گیا۔ دہشت گردوں کی موجودگی پر انہیں ہتھیار ڈالنے کا کہا گیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم، کلاشنکوفیں، پستول، تین کلوگرام سے زائد بارودی مواد اور ڈیٹو نیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور القاعدہ سے ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر فرار دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 622856

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/622856/گجرات-میں-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-5-دہشت-گرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org