QR CodeQR Code

سانحہ ماڈل ٹاؤن، باقر نجفی رپورٹ منظر عام پرلانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

30 Mar 2017 09:19

درخواست خدائی خدمت گار نامی تنظیم کی جانب سے محمود اختر نقوی نے دائر کی ہے۔ درخواست میں وزیراعظم میاں نواز شریف، پرنسپل سیکرٹری اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس باقر علی نجفی کی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بارے میں رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن لاہور کی عدالتی تحقیقات کی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست خدائی خدمت گار نامی تنظیم کی جانب سے محمود اختر نقوی نے دائر کی ہے۔ درخواست میں وزیراعظم میاں نواز شریف، پرنسپل سیکرٹری اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس باقر علی نجفی کی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بارے میں رپورٹ منظر عام پر لائی جائے، درخواست گزار کے مطابق جسٹس باقر علی نجفی نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے متعلق حقائق رپورٹ میں بیان کیے اس لیے اس رپورٹ کو منظر عام پر لایا جانا ضروری ہے تاکہ عوام کو سانحہ کے بارے میں حقائق معلوم ہوں۔


خبر کا کوڈ: 622874

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/622874/سانحہ-ماڈل-ٹاؤن-باقر-نجفی-رپورٹ-منظر-عام-پرلانے-کیلئے-ہائیکورٹ-میں-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org