QR CodeQR Code

تحریک انصاف کا آئندہ پیپلز پارٹی سمیت کسی سے بھی اتحاد نہ کرنیکا فیصلہ

30 Mar 2017 16:30

عمران خان نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کیساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے دہری پالیسی اختیار کر رکھی ہے، جبکہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پیپلز پارٹی (ن) لیگ کی بی ٹیم کے طور پر کام کر رہی ہے اور اگلی باری پھر زرداری کا نعرہ دوبارہ لگایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی آئندہ پیپلز پارٹی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے دہری پالیسی اختیار کر رکھی ہے، جبکہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پیپلز پارٹی حکمران مسلم لیگ (ن) کی بی ٹیم کے طور پر کام کر رہی ہے اور اگلی باری پھر زرداری کا نعرہ ایک مرتبہ پھر لگایا جا رہا ہے، تاہم پی ٹی آئی اب کسی بھی صورت پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر قومی سطح پر پی پی نے کسی مسئلے پر دعوت دی، تو بات چیت کی جا سکتی ہے، تاہم پی ٹی آئی اب حکومت کے خلاف تن تنہا احتجاج کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 623045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/623045/تحریک-انصاف-کا-ا-ئندہ-پیپلز-پارٹی-سمیت-کسی-سے-بھی-اتحاد-نہ-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org