0
Thursday 30 Mar 2017 19:29

پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا ملتان میں سرچ آپریشن، 4 مشکوک افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا ملتان میں سرچ آپریشن، 4 مشکوک افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ملتان میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 4 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں تھانہ قطب پورہ کے علاقے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں مستقل رہائش پذیر اور کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کئے ہوئے 90 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق اور باالخصوص کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ داروں کے شناختی کوائف کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔ پولیس نے علاقے سے 4 افراد کو مشکوک جانتے ہوئے حراست میں لے لیا جن کی نشاندہی پر اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا۔ تاہم پولیس نے زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 623131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش