0
Thursday 31 Mar 2011 02:36

حج کرپشن اسکینڈل میں گرفتار حامد سعید کاظمی کو چودہ روزہ جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

حج کرپشن اسکینڈل میں گرفتار حامد سعید کاظمی کو چودہ روزہ جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اسلام آباد کی مقامی عدالت کے سینئر سول جج اسلم گوندل کے روبرو پیش کیا گیا۔ فاضل جج نے سابق وفاقی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کے احکامات جاری کئے۔ حامد سعید کاظمی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی کی بجائے ایف آئی اے اکیڈمی کے روم نمبر ایک میں رکھا جائے گا، حکومت اس روم کو پہلے ہی سب جیل قرار دے چکی ہے۔ عدالت نے سب جیل میں عملہ تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔
 ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل خالد نعیم نے صحافیوں کو بتایا کہ دوران تفتیش، سلور سٹی ملتان کے علاقے میں حامد سعید کاظمی کے بچوں کے نام پر 86 مرلے کے 14 پلاٹ کے شواہد بھی مل گئے ہیں۔ جن کی مالیت تقریبا 40 لاکھ روپے ہے۔ حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت دائر ہونے پر تمام شواہد عدالت کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر سابق وفاقی وزیر کو سنٹرل جج اسپیشل راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 62319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش