QR CodeQR Code

سب کو پتہ ہے کہ کراچی میں چائنا کٹنگ اور لندن کٹنگ کس نے کی، وزیر بلدیات سندھ

31 Mar 2017 16:23

وزیر بلدیات جام خان شورو کی تقریر کے دوران ایم کیو ایم اراکین کیجانب سے شور شرابہ کیا جاتا رہا اور شیم شیم کے نعرے بھی لگائے گئے، جس سے ایوان مچھلی منڈی کا مرکز پیش کرنے لگا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران شور شرابے سے ایوان ایک بار پھر مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہونے والے اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں چائنا کٹنگ اور لندن کٹنگ کس نے کی، سب کو پتہ ہے، چائنا کٹنگ کا خاتمہ اور تمام غیر قانونی شادی ہال گرائے جائیں تو لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حیدر آباد کیلئے 80 کروڑ روپے جاری کئے جا رہے ہیں، حیدر آباد پیپلز پارٹی کا شہر ہے اور یہاں کسی کی دادا گیری نہیں چلے گی۔ وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع بن قاسم پارک 10 سال کیلئے بحریہ ٹاؤن کو لیز پر دیا جا رہا ہے، یہ پارک فلاحی مقاصد کیلئے بحریہ ٹاؤن کے حوالے کیا جا رہا ہے اور عوام سے کوئی پیسہ وصول نہیں کیا جائے گا۔ وزیر بلدیات سندھ کی تقریر کے دوران ایم کیو ایم اراکین کی جانب سے شور شرابہ کیا جاتا رہا اور شیم شیم کے نعرے بھی لگائے گئے، جس سے ایوان مچھلی منڈی کا مرکز پیش کرنے لگا۔



خبر کا کوڈ: 623309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/623309/سب-کو-پتہ-ہے-کہ-کراچی-میں-چائنا-کٹنگ-اور-لندن-کس-نے-کی-وزیر-بلدیات-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org