0
Friday 31 Mar 2017 17:46

وزیروں کی فوج صرف شریف خاندان کی کرپشن بچانے میں لگی ہوئی، سردار سبطین خان

وزیروں کی فوج صرف شریف خاندان کی کرپشن بچانے میں لگی ہوئی، سردار سبطین خان
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان نے میانوالی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، پانامہ لیکس نے حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کر دیا، جس کی وجہ سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور وزیروں کی فوج صرف شریف خاندان کی کرپشن بچانے میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے، جو ملک سے کرپشن، ناانصافی اور موروثی سیاست کے خلاف جدوجہد میں مصروف عمل ہے، موجودہ حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، من پسند لوگوں کو نواز کر میرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پانامہ ٹولے اور ان کے حواریوں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی، ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت مسلط کر دی گئی ہے، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعویداروں نے موسم گرما کے آغاز میں ہی چھوٹے شہروں میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ شروع کرکے غریب عوام کا سکھ چین چھین لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 623348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش