0
Friday 31 Mar 2017 18:09

احمد پور سیال، مسجد میں جنریٹر دھماکا، امام سمیت 2 افراد شدید زخمی

احمد پور سیال، مسجد میں جنریٹر دھماکا، امام سمیت 2 افراد شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال میں محلہ محمدیہ کی مسجد میں جنریٹر پھٹنے سے زور دار دھماکہ، امام سجد سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی نماز سے قبل جامع مسجد محلہ محمدیہ میں پٹرول لیک ہونے سے جنریٹر زور دار دھماکے پھٹ گیا جس سے امام مسجد مولانا حافظ رب نواز بلوچ اور ایک نمازی چودھری رشید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا شہریوں کی بڑی تعداد مسجد کے باہر جمع ہو گئی جبکہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تاہم صورتحال کو فوری کنٹرول کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 623350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش