QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر پی ٹی آئی کا انتخابی نشان روک لیا

1 Apr 2017 00:27

ای سی پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پولیٹکل پارٹیز آرڈر دو ہزار دو کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر تنظیم کا انتخابی نشان روک لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پولیٹکل پارٹیز آرڈر دو ہزار دو کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ جس کے باعث تحریک انصاف کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی کارروائی کے بعد اب انٹراپارٹی انتخابات کرانے تک تحریک انصاف کسی بھی ضمنی یا پھر عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی۔


خبر کا کوڈ: 623433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/623433/الیکشن-کمیشن-نے-انٹرا-پارٹی-نہ-کرانے-پر-پی-ٹی-آئی-کا-انتخابی-نشان-روک-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org