0
Saturday 1 Apr 2017 00:32

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں اضافہ کردیا گیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں اضافہ کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گرگئی ہیں جبکہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک، ایک روپے اضافے کا اعلان کیا جاتا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا ہے۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 73 سے بڑھ کر 74 روپے ہوجائے گی، ڈیزل کی قیمت 82 روپے سے بڑھ کر 83 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 44 روپے برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات میں کم سے کم اضافہ کر رہی ہے اور اپریل کے مہینے میں 3 ارب روپے کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔ واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گری ہیں، امریکی کمپنی نے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے اور کمپنی ڈبلیو ٹی آئی نے قیمت فی بیرل 20 سینٹ کم کردی ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد برینٹ نارتھ کروڈ کی قیمت 32 سینٹ کمی کے ساتھ 52.64 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 623434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش