0
Saturday 1 Apr 2017 09:41

پنجاب پولیس 3 اپریل سے نئی یونیفارم میں دکھائی دے گی

پنجاب پولیس 3 اپریل سے نئی یونیفارم میں دکھائی دے گی
اسلام ٹائمز۔ عوام میں پولیس کی ساکھ کو بہتر بنانے کے منصوبے کے تحت لاہور پولیس کے 31 افسر و اہلکار 3 اپریل سے نئی وردی میں ملبوس دکھائی دیں گے۔ پاک فوج اور رینجرز کے یونیفارم رنگ کے میلان سے بنائے گئے زیتون رنگ کی وردی لاہور کے اہلکاروں اور افسران کو پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ سے فراہم کی جا ئے گی اور یہ ہی ماڈل اگلے ماہ سے پنجاب بھر کے دیگر اضلاع کی پولیس کیلئے بھی بنایا جائے گا۔

پولیس کی یہ وردیاں نشاط فیکٹری کے مالک میاں منشاء نے فراہم کی ہیں۔ ایک وردی تقریباً 3 ہزار روپے مالیت کی ہے اور ہر اہلکار کو سال میں 2 وردیاں محکمہ فراہم کرئے گا جبکہ کسی اہلکار کو مزید وردی کی ضرورت ہوئی تو وہ قیمتاً پولیس لائنز سے حاصل کر سکے گا۔ وردی پر لگائے جانیوالے بیج ہر اہلکار و افسر کو خود حاصل کرنا ہوتے ہیں جو کہ مارکیٹ سے آدھی قیمت پر ملازم و اہلکار کو 120 روپے میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی جی پولیس پنجاب سمیت پنجاب بھر کے تمام افسران و اہلکاروں نے نئی وردی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے پولیس فورس کے لیے ایک ماڈل قرار دیا ہے جبکہ چند ملازمین میں تحفظات بھی پائے جاتے ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پنجاب بھر میں زیتوں رنگ کی وردی دینے کا اعلان کیا تھا بعض وجوہات کی بنا پر ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ بعدازاں 27 مارچ کو لاہور شہر کے تقریباً 31 ہزار افسران و اہلکاروں کو یہ وردی فراہم کی جانی تھی تاہم کیپ اور شرٹ کی تیاری مکمل نہ ہو نے پر یہ کام پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔ یہ وردیاں 9 سائز میں ہر جسامت کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہیں۔ پنجاب کی تقریباً سوا 2 لاکھ پولیس فورس کو یہ یونیفارم فراہم کی جا رہی ہیں۔ یونیفارم کا معیار فوج اور رینجرز کی یونیفارم کے برابر قرار دیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 623479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش