0
Saturday 1 Apr 2017 14:36

الطاف حسین اور فاروق ستار کے ایکبار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

الطاف حسین اور فاروق ستار کے ایکبار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی مختلف ماتحت عدالتوں نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت کئی رہنماؤں کے مختلف مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کیس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیوایم لندن اور پاکستان کے رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ مؤخر ہوگیا اور جج کی رخصت کے باعث فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔ عدالت نے مقدمے میں الطاف حسین، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، خوش بخت شجاعت، جنید لاکھانی، محفوظ یارخان، قمرمنصور، ساتھی اسحاق، امجد اللہ و دیگر کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں بانی ایم کیو ایم اور دیگر رہنماؤں کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمے کی بھی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عدم پیشی پر فاروق ستار، حیدر عباس رضوی، فیصل سبزواری اور کنور نوید سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔ عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے اور ان کے خلاف عزیز آباد سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہے۔
خبر کا کوڈ : 623544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش