0
Saturday 1 Apr 2017 15:30

سانحہ پاراچنار آپریشن ردالفساد کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اصغریہ آرگنائزیشن

سانحہ پاراچنار آپریشن ردالفساد کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اصغریہ آرگنائزیشن
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے سانحہ پارچنار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت داعش، تحریک طالبان سمیت کالعدم دہشتگرد تنظیموں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے نتیجہ میں سانحہ پاراچنار رونما ہوا، سانحہ پاراچنار آپریشن ردالفساد کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں فضل حسین اصغری نے سانحہ پاراچنار کو انتظامیہ و سیکورٹی اہلکاروں کی نااہلی اور معصوم نہتے شہریوں پر حملے کو سفاکیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2007ء سے اب تک اقتصادی اور راستے کی مشکلات کے باجود ہمیشہ پاراچنار کے شہریوں نے محب وطن ہونے کے ناطے ملک و اسلام مخالف قوتوں کے خلاف صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے تمام داخلی راستوں اور شہر میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا، جس میں درجنوں محب وطن شہید ہوئے ہیں۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں ریاستی تشدد میں ملوث ذمہ داران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ریاست معصوم شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 623582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش