QR CodeQR Code

اسرائیل کیجانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر کے اعلان پر اقوام متحدہ کا اظہار مایوسی

1 Apr 2017 05:03

دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے بھی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں میں اضافے کی مذمت کی ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئیٹریس نے اسرائیل کی جانب سے نئی بستیوں کی تعمیر کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے اعلان پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے اظہار مایوسی کیا ہے، جبکہ امریکا اور برطانیہ نے آبادی کاری کے عمل کو قیام امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی بستیوں کی آبادکاری میں بلا روک ٹوک توسیع، امن کی کوششوں میں حائل ہوسکتی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم یہودی بستیوں میں اضافے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے بھی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں میں اضافے کی مذمت کی ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئیٹریس نے اسرائیل کی جانب سے نئی بستیوں کی تعمیر کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے غرب اردن میں نئی یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دے دی۔ نئی یہودی بستی کی تعمیر کا فیصلہ 20 سال سے زائد عرصہ کے بعد کیا گیا۔ تعمیرات نابلس کے قریب ایمک شلو کے علاقے میں کی جائیں گی۔ ادھر فلسطینی حکام کی جانب سے اس اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ فلسطین لبریشن آگنائزیشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن حنان اشروی کا کہنا تھا کہ اعلان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیل استحکام اور امن کے مقابلے میں غیر قانونی آبادی کی خوشنودی کے لئے عزائم رکھتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 623600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/623600/اسرائیل-کیجانب-سے-یہودی-بستیوں-کی-تعمیر-کے-اعلان-پر-اقوام-متحدہ-کا-اظہار-مایوسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org