QR CodeQR Code

کرم ایجنسی، سکیورٹی فورسز کی کاروائی، 8 شدت پسند ہلاک، 3 ٹھکانے تباہ

31 Mar 2011 13:28

اسلام ٹائمز:قبائلی عمادین کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے علاقے میں امن کی فضا خراب کر کے رکھ دی ہے، ان کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیئے، تاکہ وسطی کرم میں زندگی معمول پر آئے


اسلام ٹائمز۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے علاقوں پاراچنار، علی شیرزئی اور چنارک میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے تین ٹھکانے تباہ اور آٹھ شدت پسند ہلاک  ہو گئے۔ قبائلی عمادین کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے علاقے میں امن کی فضا خراب کر کے رکھ دی ہے، ان کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیئے، تاکہ وسطی کرم میں زندگی معمول پر آئے۔
جنگ نیوز کے مطابق کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فورسز کی گولہ باری سے 8شدت پسند ہلاک اور 3 ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے علاقوں اسپر کٹ، چنارک اور علی شیر زئی میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے تین ٹھکانے تباہ اور 8شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔  


خبر کا کوڈ: 62362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/62362/کرم-ایجنسی-سکیورٹی-فورسز-کی-کاروائی-8-شدت-پسند-ہلاک-3-ٹھکانے-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org