QR CodeQR Code

ملک میں ہونے والے ہنگامے امریکی اور اسرائیلی سازش کا حصہ ہیں جسکا مقصد اسرائیل کے مقابلے میں شام کو کمزور کرنا ہے، بشار اسد

http://isna.ir/ISNA/NewsView.aspx?ID=News-1738592&Lang=P , 31 Mar 2011 14:22

اسلام ٹائمز: شام کے صدر نے ملک میں ہونے والے ہنگاموں کو امریکی اور اسرائیلی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکا مقصد اسرائیل کے مقابلے میں شام کو کمزور کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز- اسنا نیوز ایجنسی کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے کل بدھ 30 مارچ کو پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے درعا شہر میں ہونے والے ہنگاموں کو امریکہ اور اسرائیل کی سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سازش کا مقصد اسرائیل کے مقابلے میں شام کو کمزور کرنا ہے۔ صدر بشار اسد نے کہا کہ ان سازشوں کا الٹا اثر ہو گا اور شام پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو جائے گا۔
شام کے صدر نے کہا کہ مشرق وسطی میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیوں کا مسئلہ فلسطین پر انتہائی گہرا اور اچھا اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ایسی صورتحال پیدا ہو جائے گی کہ اسرائیل کو بھتا دینے کی بجائے ملت فلسطین کے حقوق کا احترام کیا جائے گا۔
صدر بشار اسد نے کہا کہ شام کی قوم بیدار ہے اور وہ ان سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنے ملک کا تحفظ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شام کے لوگ انتہائی امن پسند اور صلحجو ہیں لیکن وقت آنے پر ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں اور سردھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 62375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/62375/ملک-میں-ہونے-والے-ہنگامے-امریکی-اور-اسرائیلی-سازش-کا-حصہ-ہیں-جسکا-مقصد-اسرائیل-کے-مقابلے-شام-کو-کمزور-کرنا-ہے-بشار-اسد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org