0
Sunday 2 Apr 2017 12:19

4 اپریل کے بعد پیپلز پارٹی کا (ن) لیگ کیساتھ سیاسی کرکٹ میچ ہوگا، وزیر صنعت سندھ

4 اپریل کے بعد پیپلز پارٹی کا (ن) لیگ کیساتھ سیاسی کرکٹ میچ ہوگا، وزیر صنعت سندھ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء اور وزیر صنعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات سے پہلے ایم کیو ایم لندن، پاکستان اور مصطفیٰ کمال ایک ہو جائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ اپریل کا مہینہ شہادتوں کا مہینہ ہے، رواں مہینے پاکستان کی سیاست کروٹ بدلے گی، ملک کی سیاست کے حوالے سے بڑے بڑے فیصلے ہونے ہیں، 4 اپریل کے بعد پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیاسی کرکٹ میچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خود تیر کی رفتار کم کی ہے، تیر تیز چلایا تو شیر اور پتنگ دونوں ہی نظر نہیں آئیں گے، آیندہ انتخابات میں تیر کیسے چلے گا، دونوں کو لگ پتہ جائے گا۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پیپلز پارٹی پر تنقید کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ متحدہ پاکستان ہو یا لندن ان کے پاس رونے کے سوا کچھ نہیں، میئر کراچی وسیم اختر جب سے جیل سے واپس آئے ہیں، وہ کچھ زیادہ ہی اچھل رہے ہیں ، ایسا لگتا ہے کہ جیل میں انہیں وہاں کی دال روٹی اچھی طرح سے نہیں کھلائی گئی۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ انتخابات 2018ء سے قبل متحدہ پاکستان، لندن اور مصطفیٰ کمال ایک ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 623839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش